دنیا میں امن انسانوں کو انصا ف دینے سے آئے گا،اعظم حسین

     دنیا میں امن انسانوں کو انصا ف دینے سے آئے گا،اعظم حسین

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء  اسلام (س) پنجاب کے امیر پیر عبدالقدوس ضلع لاہور کے ناظم اعلیٰ و سیکرٹری اطلاعات پنجاب قاری اعظم حسین نے کہا ہے کہ دنیا میں امن انسانوں کو انصا ف اور حقوق دینے سے آئے گا اور اسلام لو گو ں کو ان کے حقوق ادا کر نے اور بلا تفریق انصاف مہیا کر نے حکم دیتا ہے،انہوں نے کہا کہ انسانیت کی کامیابی رسول اکرم ؐ کی تعلیمات پر عمل کر نے سے ہی ممکن ہے۔

  اور قر آن و سنت کا راستہ چھوڑ کر ہم کامیاب نہیں ہو سکتے، قر آن و حدیث سے رو گردانی مسلمانوں کی ذلالت کا باعث بن رہی ہے۔گذشتہ روز لاہور کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کا تقاضا ہے کہ ملک میں فوری طور پر اسلامی نظام کے نفاذ کا اعلان کیا جائے، قادیانی اسلام کا ٹائیٹل لگا کر اپنی غیر اسلامی حرکتوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔،دینی قوتوں کو متحدہو کر اسلام دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ اصحاب رسول اور اہل بیت دین کے ستارے ہیں، جن کی روشنی سے اسلام دنیا میں پھیلا ہم ان ستاروں کی ناموس پر پہرہ دیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -