معاشی انقلاب قرض سے نہیں،اسلامی نظام سے آئیگا،مولانا امجد

  معاشی انقلاب قرض سے نہیں،اسلامی نظام سے آئیگا،مولانا امجد

  

لاہور(سٹی رپورٹر)معاشی انقلاب اور غریب عوام کے مسائل آئی ایم ایف سے قرضے لینے سے نہیں آسکتا ملک میں حقیقی انقلاب قران کے نظام کے نفاذ سے ائے گا۔پاکستان اور عقائد اور مدارس کے تحفظ کیلئے علماء  اور مشائخ کو حجروں سے باہر نکلنا ہوگا۔ پاکستان اور 73 کے ائین اور دینی مدارس کے خلاف  سازشیں عروج پر ھیں۔ دینی مدارس اسلام کے قلعے ھیں یہ ہمارے ایمان اور آنے والی نسلوں کی حفاظت کا بڑا ذریعہ ہیں یہ باتیں جے یوآئی کے رہنما  مولانا محمد امجد خان نے جامعہ رحمانیہ،جامعہ سراج العلوم، جامعہ حمادیہ اور مختلف مدارس میں تکمیل قران و دستار  بندی کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مولانا قوی اللہ،مولانا سیف جلال، قاری عبدالواحد،قاری عارف،قاری عبدالسلام،شیخ زاھد، قاری ولی رحمانی،حافظ فضل کریم،حافظ نثا راللہ،قاری عثمان قاری عرفان  اور دیگر نے بھی  خطاب کیا۔ انہوں نے کہانوجوان نسل کو دینی ماحول اور دینی مدارس کے ساتھ جوڑنا ہوگا۔ دنیا ئے کفر مسلمانوں کے ایمان پر حملہ آور ہو چکی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -