دنیا و آخرت کی تمام کامیابی دین پر عمل کرنے میں ہے،عبدالرؤف ملک

      دنیا و آخرت کی تمام کامیابی دین پر عمل کرنے میں ہے،عبدالرؤف ملک

  

     لاہور(نمائندہ خصوصی)متحدہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ مولاناعبدالرؤف ملک نے کہاہے کہ ہماری دنیاوآخرت کی تمام ترکامیابی وکامرانی اللہ تعالیٰ کے دین پر مکمل عمل کرنے میں ہے اور اس طرح ہمارے تمام تردنیاوی معاملات لائن دین،تجارت،خوشی،غمی،سیاست،معیشت ومعاشرت اورنظام حکومت اللہ اوراس کے رسولؐ کے بتائے ہوئے احکامات کے مطابق ہوجائے توکامیابی وکامرانی نہ صرف ہمارے قدم چومے گی بلکہ ہمارامقدربن جائے گی۔لیکن ضرورت اس امرکی ہے کہ ہماراہرعمل قرآن وسنت کے مطابق ہو۔

مولاناعبدالرؤف ملک نے کہاکہ اسلام ایک مکمل نظام ضابطہ حیات ہے اورہمارے تمام ترمسائل کاواحدحل نظام اسلام کے نفاذمیں ہی ہے جس کیلئے پاکستان معارض وجودمیں آیاجس کیلئے مسلمانوں نے بے شمارقربانیاں دیں ہم نظام اسلام سے مسلسل انحراف کرکے مسائل ومشکلات کی دل دل میں پہنستے چلے جارہے ہیں اوروطن عزیزپاکستان مسائلستان بن چکاہے۔آج بھی ہم اسلام کے حقیقی عادلانہ ومنصفانہ نظام کے نفاذسے نہ صرف مسائل ومشکلات سے نجات پاسکتے ہیں بلکہ پوری دنیامیں اپنی طاقت لوہامنواسکتے ہیں اللہ تعالیٰ ہم سب کو اسلام کی تعلیمات پرمکمل عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔(آمین)

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -