(ن) لیگ  ملک کی حقیقی اور جمہوری پارٹی ہے،چوہدری ندیم سرور

(ن) لیگ  ملک کی حقیقی اور جمہوری پارٹی ہے،چوہدری ندیم سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) ہی اصل معنوں میں ملک کی حقیقی اور جمہوری پارٹی ہے جس کے دور میں عوام سکھ کی نیند سوتے تھے،خوشحال تھے اور بے روز گاری سے پریشان نا تھے۔موجودہ دور میں بلدیاتی اداروں کا بحال ہونا مسلم لیگ ن کے موقف کی تائید ہے۔اگر یہ فیصلہ نا کیا جاتا تو غربت اور مسائل میں ڈوبی عوام مزید ذلت و رسوائی کی نہج تک پہنچ جاتے۔ان خیالات کا اظہار یوسی 25کے وائس چیئرمین چوہدری ندیم سرور نے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے جابر حکمرانوں کی بات ماننے سے انکار کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کی فوری بحالی کا فیصلہ دیا 
۔اس سے پاکستان مسلم لیگ ن کے میئر،ڈپٹی میئر،چیئرمین،وائس چیئرمین پہلے سے زیادہ متحرک ہو گئے ہیں۔