مصائب میں گھری عوام شب برآت کو توبہ استغفار کرے،گل محمد

مصائب میں گھری عوام شب برآت کو توبہ استغفار کرے،گل محمد

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے صدر گل محمد مرزا نے کہا ہے کہ شب برات رب اللعالمین کے حضور سجدہ ریز ہوکر توبہ و استغفار کرنے کی رات ہے۔ مصائب و آلام میں گھری انسانیت کو خلاصی اور نجات کیلئے خداوند عالم کی بارگاہ میں فریاد اور مناجات کرے۔ وبا زدہ ماحول خوف اور قہر کے دراز ہوتے سائے عالم انسانیت کے امور زندگی مسدود کرچکے ہے۔ وبا کے جبر اور ستم زدہ حالات میں کائنات کے خالق و مالک کے سامنے دست دعا دراز کرکے معافی کی التجا ندامت کے آنسو بخشش کی صدا انسانیت کیلئے آسانیوں کے در کھول سکتی ہے۔

 خدا کرے ستم رسیدہ بے بس انسانیت پر رحمت خداوندی غالب آجائے اعمال ناموں پر خدائے بزرگ و برتر مغفرت اور رحمت کا قلم پھیر دیں۔ ایک برس سے مشکل ترین حالات سے دوچار شرق و  غرب شمال و جنوب عرب و عجم میں بسنے والے بندگان خدا کی آزمائش اور امتحان کی گھڑی ٹل جائے۔ طائف سے کربلا تک پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور خانوادہ پیمبر علیہ السلام کی پیغام خداوندی کی ترویج میں دی ہوئی قربانیوں کے تصدق اب کے برس یہ حالات کی سختی رحمت کرم مغفرت عطا اور فضل الہی میں ڈھل جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -