روبینہ سہیل کی یوسف گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے پر مبارکباد

روبینہ سہیل کی یوسف گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے پر مبارکباد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کی شعبہ خواتین لاہور کی نائب صدر و پی پی حلقہ 173کی ٹکٹ ہولڈر روبینہ سہیل بٹ اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری وویمن ونگ عائشہ نے سید یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ سید یوسف رضا گیلانی کا شمار پاکستان کے انتہائی سنیئر سیاست دانوں میں ہوتا ہے اتنے اہم عہدے پر ان کا انتخاب ایک مناسب انتخاب ہے۔

 اور وہ سینیٹ میں اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلیں گے وہ جب وزیر اعظم پاکستان تھے تو انہوں نے اس وقت بھی اپوزیشن کے لوگوں کو مساوی ترقیاتی فنڈز دئیے تھے۔

 اور انہوں نے اپنے دور حکومت میں کسی ایک بھی سیاسی مخالف پر مقدمہ نہیں بنوایا تھا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -