پشاور زلمی ویمن فٹبا ل چیمپئن شپ کو سپانسر کرنے میدان میں آگئی 

  پشاور زلمی ویمن فٹبا ل چیمپئن شپ کو سپانسر کرنے میدان میں آگئی 

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پشاور زلمی کیچیئرمین جاوید آفریدی نے پاکستان میں فٹبال سرگرمیوں کو رواں دواں رکھنے اور کھیلوں سے لگاؤ کے اظہار کے طور پر نیشنل ویمن فٹبال چیمپئن شپ کو اسپانسر کرنے کا اعلان کردیا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ  پاکستان فٹبال کے حالیہ تنازعات پر افسوس ہوا لیکن کھیل جاری رہنا چاہیے۔جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تنازعات کا نیشنل ویمن فٹبال پر اثر نہیں پڑنا چاہیے،منسوخ ہونیوالی نیشنل ویمن فٹبال چیمپئن شپ کو اسپانسر کرنے اور ہر ممکن مدد کو تیار ہیں۔واضح رہے کہ  پاکستان فٹبال فیڈریشن کے دو گروپس میں تنازع کے بعد کراچی میں جاری ویمن فٹبال چیمین شپ کو منسوخ کردیا گیا تھا۔اس سے قبل پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی، ہائیر پاکستان اور زلمی فاؤنڈیشن نے گزشتہ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو اسپانسر شپ فراہم کی تھی ا تین سال قبل پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو حوصلہ افزائی کے طور پر20 لاکھ کی انعامی رقم دی تھی۔

اس کے علاوہ پشاور زلمی اور زلمی ٹی وی نے اسلام آباد میں ہونیوالے مکس مارشل ایونٹ کے لیے بھی اشتراک کیا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -