پہلا ٹی20،آسٹریلیا ویمن نے  نیوزی لینڈ ویمن کو ہرا دیا

 پہلا ٹی20،آسٹریلیا ویمن نے  نیوزی لینڈ ویمن کو ہرا دیا

  

ہیملٹن  (اے پی پی) آسٹریلیا ویمن نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ ویمن کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ مہمان ٹیم آسٹریلیا نے 131 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ایشلے گارڈنر نے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اتوار کو ہیملٹن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے۔ ایمی سیتھرویٹ 40، امیلا کیر 20 اور میڈی گرین 15 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ جیس جونیسن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں آسٹریلیا ویمن نے ہدف ایشلے گارڈنر کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 18 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ گارڈنر نے 4 وکٹیں جلد گر جانے کے بعد ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 48 گیندوں پر 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔ ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ 

س شاندار کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -