ڈیرہ جات آف روڈچیلنج جیپ ریس مقابلے اختتام پزیر
ڈیرہ اسماعیل خان (اے پی پی) ڈیرہ جات آف روڈچیلنج جیپ ریس کے شاندار مقابلے اختتام پزیر ہوگئے۔ریس میں ملک کے مایہ ناز ریسرزنادر مگسی، صاحبزادہ سلطان، بابرخان، ماحم شیراز، سلمہ خان، زین محمود، ارشاد کاکاخیل، لیلا اخونزادہ سمیت دیگر ماہر ریسرز نے بھرپورحصہ لیا۔ ریس کے لیے کمشنر ڈیرہ یحیی اخونزادہ،ڈپٹی کمشنر عارف اللہ اعوان،آرپی اوشوکت عباس،ڈی پی اوکیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت سمیت ممبرصوبائی اسمبلی سردارفیصل امین گنڈہ پور،ڈی ای او ریسکیو1122فضل منان و دیگر موجود تھے۔
،واساکے چیف ایگزیکٹوچوہدری عطااللہ، ٹی ایم اے کے تحصیل میونسپل آفیسرعمرخان کنڈی،ڈی ایچ اوڈاکٹرعارف محمود سمیت دیگرمحکموں نے بھرپورکردارکیا۔