قومی ویمن سوئمر کرن خان پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے پرعزم

قومی ویمن سوئمر کرن خان پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے پرعزم

  

لاہور(افضل افتخار)پاکستان کی نامور ویمن سوئمر کرن خان نے کہا کہ پاکستان کے لئے کامیابی میرا مقصد ہے اور ہر ایونٹ میں میری کوشش ہوتی ہے کہ میں گولڈ میڈل اپنے نام کروں اور اب تک بے شمار ایونٹس جیت چکی ہوں کرن خان نے کہا کہ سوئمنگ بچپن کا شوق ہے اور سکول دور سے ہی کھیل سے وابستہ ہوگئیں تھیں مزید کہا کہ ملک میں کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے جسے منظر عام پر لانے کے لئے پلیٹ فارم کی ضرورت ہے مستقبل میں ہونے والے ایونٹس میں عمدہ پرفارمنس میری اولین ترجیح ہوگی دنیا میں سوئمنگ کے کھیل کو بہت اہمیت حاصل ہے پاکستان میں بھی اس کو فروغ دینے کی ضرورت ہے حکومت کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -