ون ڈے،جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کا پاکستان کیخلاف پلڑا بھاری
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ا ون ڈے2اپریل کو سپراسپورٹس پارک پریٹوریا میں کھیلا جائے گا۔ ابتک کھیلے گئے ون ڈے میچز میں پروٹیز کا پلڑا بھاری ہے،دونوں ٹیموں کے مابین ابتک 79ون ڈے میچز کھیلے گئے، جن میں سے گرین شرٹس نے صرف 28جیتے، ناکامیوں کی ففٹی مکمل ہوچکی جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین اب تک 79ون ڈے میچز کھیلے گئے ہیں،ان میں سے گرین شرٹس نے صرف 28جیتے، ناکامیوں کی ففٹی مکمل ہوچکی،ایک میچ بے نتیجہ رہا،پاکستان کا زیادہ سے زیادہ اسکور 351، کم سے کم 89رہا، جنوبی افریقہ میں دونوں ٹیمیں 34بار مقابل ہوئی ہیں،گرین شرٹس نے12میں فتح پائی،21میں شکست ہوئی۔
یک میچ بے نتیجہ رہا،