رونی او سلیوان سنوکر ٹور چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

رونی او سلیوان سنوکر ٹور چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

  

نیو پورٹ  (اے پی پی) دفاعی چیمپئن رونی او سلیوان نے بیری ہاکنز کو شکست دے کر سنوکر ٹور چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی جہاں ان کا مقابلہ نیل رابرٹسن سے ہوگا۔ نیو پورٹ، ویلز میں جاری میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں چھ بار کے عالمی چیمپئن انگلینڈ کے رونی او سلیوان نے بیسٹ آف 19 فریمز میں ہم وطن حریف بیری ہاکنز کو سخت مقابلے کے بعد 9-10 سے شکست دی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ فائنل میں ان کا مقابلہ عالمی نمبر تین آسٹریلیا کے نیل رابرٹسن سے ہوگا رونی نے کہا کہ عمدہ کھیل سے کامیابی اپنے نام کی فائنل بھی جیتنے کی پوری کوشش کروں گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -