گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل 

  گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل 

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) چیف منسٹربلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ،کواٹرفائینلز لائن اپ مکمل ہوگئی،واپڈا،آرمی،نیشنل بینک،پورٹ قاسم،پنجاب کلروائٹس،بلوچستان کلرزاوراسلام آباد کوالیفائی کرگئیں جبکہ سندھ کلرز،سندھ وائٹس، آزاد جموں کشمیر اور بلوچستان وائٹس کی ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔یوتھ ہاکی ڈویلپمنٹ ویڑن کے تحت ڈائریکٹوریٹ ا?ف سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز بلوچستان کے تعاون سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام اور بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کی زیرنگرانی چیف منسٹربلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے پانچویں روز پول راؤنڈ کے ا?خری دو میچز کھیلے گئی. جس کے ساتھ ہی کواٹرفائینلز لائن اپ تکمیل پاگیا۔

۔کواٹر فائینل کیلئے کوالیفائی کرنے والی آٹھ ٹیموں میں پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی،نیشنل بینک آف پاکستان، پورٹ قاسم اتھارٹی،پنجاب کلرز، پنجاب وائٹس،بلوچستان کلرز اور اسلام آبادکی ٹیمیں شامل ہیں۔

/ کواٹر فائینلز راونڈ ایک روز کے وقفہ کے بعد 29 مارچ سے شروع ہوگا۔کوالیفائینگ راونڈ کے سلسلہ میں ہفتہ کو ا?خری دو میچز کھیلے گئے۔پہلا میچ پنجاب کلرز اور ا?زاد جموں کشمیر کے مابین کھیلا گیا جوکہ پنجاب کی تجربہ کار اور باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم نے باا?سانی ایک کے مقابلہ میں چھ گول سے جیت لیا۔ پنجاب کی جانب سے اشعر طارق نے دو گول جبکہ رضوان علی،، عماد، زین اعجاز اور خلیل احمد نے ایک، ایک گول سکور کیا۔ ا?زاد جموں کشمیر کی جانب سے واحد گول وقار ظہور نے سکور کیا۔

اس میچ کو ایمپائرز ساجد اور عظیم نے سپروائز کیا جبکہ فہد ریزرو امپائر تھے۔ ججز کی ذمہ داریاں ملک شفقت حسین، عبدالقیوم، یعقوب، شکیل اور عرفان ضیاء  نے سرانجام دی۔ اس میچ کے ٹیکنیکل ا?فیسر کے فرائض حمزہ طفیل نے سرانجام دیئے۔کوالیفائینگ راؤنڈ کا ا?خری میچ پورٹ قاسم اتھارٹی اور سندھ وائٹس کے مابین کھیلا گیا جوایک ا?سان مگر دلچسپ مقابلہ کے بعد پورٹ قاسم چار گول سے جیت لیا، سندھ وائٹس کی ٹیم نے انتہائی مایوس کن کھیل کا مظاہرہ کیا اور گول کرنے کے کئی شاندار مواقع ضائع کئے۔

سندھ وائٹس کے کوچ محمد نعیم پورا میچ بینچ سے غیر حاضر رہے اور کوچ کی عدم موجودگی میں کھیلتی ہوئی سندھ وائٹس ٹیم اپنی کارکردگی برقرار نہ رکھ سکی اور پورٹ قاسم اتھارٹی سے صفر کے مقابلہ میں چار گول سے باا?سانی ہارگئی۔ پورٹ قاسم کی جانب سے مہتاب نے تین گول اور عبدالرزاق نے ایک گول سکور کیا۔ اس میچ ایمپائرز مبشر علی اور سبطین رضا نے سپروائز کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -