ورلڈ جوجیٹسوای ٹورنامنٹ، قومی ویمن ٹیم نے جونیئر کیٹگری میں طلائی تمغہ جیت لیا

    ورلڈ جوجیٹسوای ٹورنامنٹ، قومی ویمن ٹیم نے جونیئر کیٹگری میں طلائی تمغہ ...

  

کراچی(آئی این پی)پاکستانی خواتین نے ورلڈ جوجیٹسو ای ٹورنامنٹ کی جونیئر کیٹیگری میں طلائی تمغہ جیت کر ملک کا فخر بلند کردیا۔ انٹرنیشنل جوجیٹسو فیڈریشن (جے جے آئی ایف) کے زیر اہتمام ورلڈ جوجیٹسو ای ٹورنامنٹ میں پاکستان جوجیٹسو فیڈریشن نے ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کر کے اپنے کامیابی کے سفر کو جاری رکھا۔جو جوجیٹسو کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ ایونٹ بہت زیادہ مقبول ہوا تھا۔

، ٹیم سسٹم مقابلہ کے تحت دنیا کے 31 ممالک سے مختلف ممالک سے اس ٹورنامنٹ میں 373 ٹیموں نے حصہ لیا۔  پاکستانی ینگ اتھلیٹس اسرا وسیم اور کائنات عارف نے 27 مارچ کو ورلڈ جوجیٹسو ای ٹورنامنٹ کے جونیئر کیٹگری میں طلائی تمغہ جیت کر ملک کو فخر بخشا۔  اس پرفارمنس کی خاص بات یہ کی کہ میڈل جیتنے والی اسرا وسیم اور کائنات عارف پہلی بار ورلڈ جوجیٹسو ای ٹورنامنٹ 2021 میں جوڑی کلاسیکی جونیئر کیٹیگری ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کررہی تھیں۔ پاکستان جوجیٹسو فیڈریشن کے عہدیدار طارق علی کے مطابق جو اس ورلڈ جوجیٹسو ای ٹورنامنٹ میں ریفری کی حیثیت سے بھی موجود تھے ای ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کی بہت زیادہ پزیرائی کی گئی ھے۔ اس موقع پر کہ اسرا اور کائنات کی اس ایونٹ میں میڈل لینا جبکہ COVID 19 وبائی بیماری کے باعث تمام تربیتی مراکز کے بند ہونے کی کے باوجود ورلڈ ٹورنامنٹ میں خواتین کی جونیئر کیٹیگری میں گولڈ میڈل لینا واقعی قابل ذکر ہے۔  

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -