قومی ویمن فٹ بال چمپئن شپ کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان

      قومی ویمن فٹ بال چمپئن شپ کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے قومی ویمن فٹ بال چمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کردیا ہے اور چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ آج کو طلب کی گئی ہے، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل نوید اکرم نے بتایاکہ  سید خادم علی شاہ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ہونگے۔

 فتح محمد بلوچ، ماصر کریم اور رحیم بخش بلوچ کو وائس چئیرمین مقرر کیا گیا، عبدالرحمن بلوچ  آرگنائزنگ سیکرٹری جبکہ ڈپٹی سیکرٹریز شاہد تاج، عبیدالرحمن اور سلیم پٹنی ہونگے۔ راحیلہ زرمین اور جمیل احمد کو بالترتیب ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے اور اسی طرح ڈائریکٹر مقابلہ جات عمر ضیا ہونگے، میڈیا کوآرڈینیٹر مولا بخش کو مقرر کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجینئر اشفاق حسین شاہ نے قومی ویمن فٹ بال چمپئن شپ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں منیجرز کی میٹنگ (آج) پیر کو کراچی میں ہی ہوگی،یہ چمپئن شپ کراچی میں کھیلی جارہی ہے جس کے کوارٹر فائنل مقابلے ابھی کھیلنے باقی ہیں اور چمپئن شپ کے دوبارہ شیڈول کا اعلان منیجرز میٹنگ میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ڈویلپمنٹ لیگ کے میچزکو ملتوی کردیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -