مارٹن گپٹل نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی سنچری مکمل کر لی

مارٹن گپٹل نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی سنچری مکمل کر لی

  

ہیملٹن  (اے پی پی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے جارح بلے باز مارٹن گپٹل نے ٹی 20  انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی سنچری مکمل کر لی۔ انہوں نے یہ سنگ میل بنگلہ دیش کے خلاف ہیملٹن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں حاصل کیا۔ اس میچ میں انہوں نے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس طرح وہ 100  ٹی 20  انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے دنیا کے پانچویں اور نیوزی لینڈ کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

۔ ان سے قبل پاکستان کے شعیب ملک، بھارت کے روہیت شرما، نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر اور انگلینڈ کے ایون مورگن یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -