وزیراعظم مودی بیگناہوں کا قاتل، پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ متحد کھڑا ہے: گورنر پنجاب 

وزیراعظم مودی بیگناہوں کا قاتل، پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ متحد کھڑا ...

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن کے 600دنوں کے دوران 323کشمیر یوں کے قتل عام کو دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی قراردیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں لاکھوں مسلمانو ں کا نریندرمودی کی آمد کیخلاف احتجاج بھی بھارت کی امن دشمن پالیسی سے نفر ت کا اظہار ہے 'پاکستان چٹان جیسی مضبوطی سے اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ متحد کھڑا ہے۔اتوار کے روز گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بھارتی وزیر اعظم نر یندر مودی کی بنگلہ دیش آمد کیخلاف احتجاجی مظاہروں کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بے گناہوں کا قاتل ہے اور اپنی دہشت گردی کے ذریعے خطہ کشمیر کے سبزہ زاروں کو مودی نے خون آلود کر دیا ہے بھارتی گجرات کے مسلمانوں کے قتل عام کا مجرم بھی مودی ہے بنگلہ دیشی عوام بھی مظاہروں میں مودی کا چہرہ بے نقاب کر رہے ہیں۔گور نر پنجاب نے مزید کہا کہ بھارت کا جنگی جنون خطے میں امن کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے امت مسلمہ کو کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کے لیے آواز بلند کر نا ہوگی۔چوہدری محمدسرور نے کشمیر میں لاک ڈاؤن کے 600دن مکمل ہونے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن کے دوران ابتک تین سوسے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں جبکہ 753کشمیر ی شدید زخمی ہونے کے بعد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں،کشمیر ی اپنے اصولی موقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے اور جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا ا س وقت تک خطے میں امن بھی قائم نہیں ہوسکتا۔ 

گور نر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -