پاکستان میں میڈیا پر پابندیاں تشویشناک ہیں،اقوام متحدہ 

 پاکستان میں میڈیا پر پابندیاں تشویشناک ہیں،اقوام متحدہ 

  

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ایک پینل نے پاکستان میں آزادی اظہار رائے پر پابندیوں کے خطرناک صورتحال پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے صحافیوں کو ان کے حق کو استعمال کرنے کی اجازت دینے پر زور دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت پاکستان کو ارسال کردہ دو دستاویزات میں پینل نے اسلام آباد کو بتایا کہ انہیں چند صحافیوں اور انسانی حقوق کے رضاکاروں کے خلاف مبینہ طور پر بے بنیاد الزامات کے سلسلے میں معلومات موصول ہوئی ہیں۔اقوام متحدہ کے منتخب نمائندوں آئرین خان، ایلینا اسٹینیرٹ اور مریم لالر کے دستخط کردہ دستاویزات دو ماہ قبل حکومت پاکستان کے ساتھ شیئر کیے گئے۔ان میں کی گئی شکایات میں ایسے مقدمات شامل ہیں جن کو پاکستان کی عدالتوں نے مسترد کردیا ہے اور ساتھ ہی وہ مقدمات بھی شامل ہیں جن میں قانونی چارہ جوئی یا تفتیش جاری ہے اور چند ایسے کیسز ہیں جن میں صحافیوں سے پوچھ گچھ کی گئی یا دھمکیاں دی گئیں لیکن ان کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔

اقوام متحدہ 

مزید :

صفحہ آخر -