وزیراعظم کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت1016 تعمیراتی پراجیکٹس رجسٹرڈ 

 وزیراعظم کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت1016 تعمیراتی پراجیکٹس رجسٹرڈ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)وزیراعظم کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت ایک ہزار سے زائد تعمیراتی پروجیکٹس رجسٹرڈ ہوئے ہیں جن کی مالیت 355 ارب روپے ہے، تاہم یہ تعداد ہدف سے کم ہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق وزیراعظم کی دوسری ایمنسٹی سکیم کے تحت اب تک 355 ارب روپے مالیت کے 1016 تعمیراتی منصوبے رجسٹرڈ کرائے گئے ہیں تاہم یہ تعداد حکومتی ہدف سے کم ہے۔واضح رہے ایمنسٹی سکیم کے تحت حکومت ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے سرمایہ کاروں کو انکم ٹیکس سے تین سال کی چھوٹ بھی فراہم کررہی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق 1016 میں سے 274منصوبے ایمنسٹی سکیم کے اعلان سے پہلے ہی زیرتکمیل تھے۔ دسمبر میں 782منصوبے رجسٹرڈ کرائے گئے۔ اس کے بعد سب سے زیادہ 121منصوبے اکتوبر میں رجسٹرڈ کرائے گئے۔حکومت کو توقع تھی کہ دسمبر میں 10کھرب روپے سے زائد کے منصوبے رجسٹرڈ کرائے جائیں گے، تاہم ہدف پورا نہ ہونے پر ایمنسٹی سکیم میں مزید 6 ماہ کی توسیع کردی گئی تھی۔ سکیم میں ان منصوبوں کو بھی شامل ہونے کی اجازت دی گئی تھی جو اسکیم کے اعلان سے پہلے ہی زیرتعمیر تھے۔آئی ایم ایف کی شرط کے تحت حکومت نے 140 ارب روپے مالیت کی 75 قسم کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کردی تھی مگر حکومت ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے2024 تک ٹیکس چھوٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔حکومت کے مطابق رجسٹرڈ شدہ 1016منصوبوں کے علاوہ 78ارب روپے مالیت کی 285اسکیمیں رجسٹریشن کے مرحلے میں ہیں۔ ان میں سے 43ارب روپے کی 143 اسکیمیں پنجاب، 18ارب روپے کی 76 سکیمیں سندھ، 17ارب روپے کی 57 اسکیمیں اسلام آباد اور 9سکیمیں خیبرپختونخوا کی ہیں۔
پروجیکٹس رجسٹرڈ 

مزید :

صفحہ آخر -