نوشہروفیروز میں آتشزدگی کا واقعہ‘5  گھر جل کر خاکستر، لاکھوں مالیت کا نقصان

  نوشہروفیروز میں آتشزدگی کا واقعہ‘5  گھر جل کر خاکستر، لاکھوں مالیت کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہروفیروز(آئی این پی)آتشزدگی کا واقعہ،5  گھر جل کر خاکستر، لاکھوں مالیت کا نقصان،آتشزدگی کا واقعہ گاؤں بچل سابقی میں پیش آیا،جہاں اچانک لگنے والی آگ نے کریم بخش، گل شیر، مبین احمد اور شہ میر سابقی کے گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیااور فائربرگیڈ کے پہنچنے سے پہلے ہی پانچوں گھر اور ان میں رکھا ہواقیمتی سامان، فرنیچر، صندوق،بستر،برقی رو اشیاء جل کر خاکستر ہوگئیں،متاثرین کے مطابق فائربرگیڈ کی گاڑی اطلاع کے باوجود نہیں پہنچی،ہم کھلے آسمان کے نیچے آگئے ہیں حکومت ہماری فوری مدد کرئے۔
نوشہرو فیروز آتشزدگی

مزید :

صفحہ آخر -