73سالوں سے قوم کو یرغمال بنانے والوں کا اب حساب ہو گا: سراج الحق 

    73سالوں سے قوم کو یرغمال بنانے والوں کا اب حساب ہو گا: سراج الحق 

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے جلسہ عام سے خطاب میں کہا ہے کہ جن لوگوں نے 70 سالوں سے زائد سے قوم کو یرغمال بنایا اور اداروں کو ہائی جیک کیا، عوام کی طاقت سے ان کا یوم حساب آنیوالا ہے۔ راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھاکہ وزیراعظم پاکستان کی تاریخ سے بے خبر ہیں، وہ پاکستان ٹوٹنے کے دن بنگلا دیش کو مبارکباد دے رہے تھے۔ان کا کہنا تھاکہ آج ہم مریخ تک پہنچ جاتے مگر کرپٹ اشرافیہ کے باعث پیچھے ہیں، مہاتیر محمد نے عمران خان کو کارخانے بنانے کا کہا لیکن انہوں نے لنگر خانے بنا دیے۔ سراج الحق کا کہنا تھاکہ ادویات کی قیمت میں 300 فیصد اضافہ کرکے غریب کیلئے علاج ناممکن بنا دیا، کورونا کو روکنے کیلئے حکومت نے عوام کو ماسک تک نہیں دیا، لاک ڈاؤن بعد میں لگانا، پہلے عوام کو مفت ویکسین دو۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ کیا بھارت، امریکا اوربرطانیہ میں کبھی مارشل لا آیا ہے؟ پی ڈی ایم، پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ ایک تکون ہیں، پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سب اسٹیبلشمنٹ کی جماعتیں ہیں، سیاسی جماعتوں کا اختلاف صرف دودھ کے اس فیڈر پر ہے جو ابھی عمران خان کے منہ میں ہے۔

سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -