سی پیک منصوبوں کی تعمیر، 266چینی کارکن واپس پاکستان پہنچ گئے

سی پیک منصوبوں کی تعمیر، 266چینی کارکن واپس پاکستان پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آبا د(آیی این پی)سی پیک منصوبوں کی تعمیر کیلئے رواں ہفتے پاور چائنا انٹرنیشنل گروپ لمیٹڈ (پاور چائنا)کے 235اور دیگر کمپنیوں کے 31کارکن وبائی بیماری  سے بچاؤ کے سامان اور تعمیراتی آلات کے 230باکسز کے ساتھ پاکستان واپس پہنچ گئے،گوادر پروکے مطابق یہ عملہ دیامربھاشا ڈیم، لکی کول پاور اسٹیشن منصوبے، ونڈ پاور پراجیکٹ گروپ اور تھر پاور اسٹیشن پراجیکٹ کی تعمیر میں حصہ لے گا، پاور چائناکے ترجمان نے کہا 2021میں یہ منصوبے آہستہ آہستہ تعمیراتی عروج کی مدت میں داخل ہوں گے جس کیلئے مزید تکنیکی ماہرین اور کارکنوں کی ضرورت ہو گی،پہنچنے کے بعد تمام 266کارکنوں کوتعمیراتی مقام میں داخل ہونے سے پہلے 14دن تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ اس وقت پاور چائنا پاکستان کے تمام منصوبے معمول کے مطابق چل رہے ہیں یہ تعمیر اسٹیٹ کونسل آف چائنہ (ایس اے ایس اے سی) کے سرکار  کے زیر انتظام اثاثوں نگرانی اور انتظامیہ کمیشن، دونوں ممالککے سفارتخانوں، اور پاکستانی حکومت کے تقاضوں کے تحت جبکہ وقت اور معیار کو یقینی بناتے ہوئے کی گئی ہے، گوادر پرو کے مطابق اب تک  تمام منصوبے آسانی سے تعمیر ہوچکے ہیں اور تمام متعلقہ فریق اس سے مطمئن ہیں،پاکستان واپس آنیوالے کارکنوں نے انتہائی مثبت رویہ دکھایا اور 300سے زائد عملے نے منصوبوں میں آنے اور تعمیر کو تقویت دینے کیلئے درخواست دی،ترجمان نے بتایا پراجیکٹ منیجرز، انجینئرز اور کارکنوں سمیت، ہم سی پیک پراجیکٹس کی تعمیر اور ان پر عملدرآمد پر کیلئے پر اعتماد ہیں۔
چینی کارکن

مزید :

صفحہ آخر -