کورونا ویکسی نیشن کیلئے ملازمین کا  ڈی جی سول ایوی ایشن کو خط 

  کورونا ویکسی نیشن کیلئے ملازمین کا  ڈی جی سول ایوی ایشن کو خط 

  

 کراچی (آئی این پی) کورونا ویکسین سے محروم پاکستانی ایئرپورٹس کے فرنٹ لائن ورکرز نے ڈی جی سی اے اے کو خط لکھ دیا۔کورونا ویکسینیشن کیلئے یونین آف سول ایوی ایشن ایمپلائز کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایویشن کو خط لکھا گیا ہے، خط میں ایمپلائز کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر کام کرنیوالے ملازمین کو فوری ویکسین لگائی جائے۔ ایئرپورٹ پر کام کرنے والے فرنٹ لائن ورکرز براہ راست کورونا کا سامنا کررہے ہیں۔ ایمپلائز یونین کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ کچھ ملازمین پہلے ہی کورونا سے انتقال کرچکے ہیں، اس کے باوجود سول ایوی ایشن کے فرنٹ لائن ورکرز ویکسین سے تاحال محروم ہیں۔

 سول ایوی ایشن

مزید :

صفحہ آخر -