حریم فاطمہ قتل کیس میں ملوث برقع پوش خاتون کوگرفتارکرلیا،پولیس کا دعویٰ

    حریم فاطمہ قتل کیس میں ملوث برقع پوش خاتون کوگرفتارکرلیا،پولیس کا دعویٰ

  

کوہاٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوہاٹ میں حریم فاطمہ قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث ایک خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔کوہاٹ میں قتل ہونے والی چار سالہ فاطمہ کو لے جانے والی برقع پوش خاتون کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی تھی۔ فوٹیج میں خاتون کو بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔حریم کی لاش اغوا کے اگلے دن گھر سے ایک کلومیٹر کے فاصلے سے ملی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں گرفتار خاتون کا مرکزی کردار ہے، جلد دیگر ملزموں تک بھی پہنچ جائیں گے۔

حریم قتل کیس

مزید :

صفحہ آخر -