سروسز ہسپتال کے ہاسٹل سے، اے ایم ایس ڈاکٹر حسن کی لاش برآمد

سروسز ہسپتال کے ہاسٹل سے، اے ایم ایس ڈاکٹر حسن کی لاش برآمد

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سروسز ہسپتال کے ہاسٹل سے ڈاکٹر کی لاش برآمد، اے ایم ایس ڈاکٹر حسن پرسرار طور پر مردہ حالت میں کمرے میں پایا گیا۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال کے ہاسٹل میں مقیم اے ایم ایس ڈاکٹر حسن پراسرار طور پر اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر حسن چند روز سے بیمار تھے اور ان کے مختلف ٹیسٹ بھی کروائے گئے تھے۔ڈاکٹر حسن کا علاج جاری تھا اور گزشتہ روز اسسٹنٹ پروفیسر کو چیک بھی کروایا گیا تھا جبکہ ہسپتال کا ایک ڈسپنسر رات بھر ان کیساتھ موجود رہا ان کی موت بیماری کے باعث واقع ہوئی ہے۔

سروسز ہسپتال

مزید :

صفحہ آخر -