موسم گرما،مغربی یورپ میں   گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئیں 

 موسم گرما،مغربی یورپ میں   گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئیں 

  

 برلن (آئی این پی) جرمنی سمیت مغربی یورپ کیکئی ممالک میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب موسم گرما کے معیاری وقت کا آغاز ہو گیا۔ اس موقع پر رات دو بجے تمام گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئیں۔ موسم گر ما کا یہ معیاری وقت ہر سال کی طرح اکتوبر کے آخری اتوار تک مثر رہے گا، جس کے بعد موسم سرما کے معیاری وقت کے آغاز پر تمام گھڑیاں دوبارہ ایک گھنٹہ پیچھے کر دی جائیں گی۔ یورپی یونین میں اس بارے میں کئی برسوں سے بحث جاری ہے کہ ہر سال دو مرتبہ معیاری وقت کی تبدیلی کا موجودہ نظام ختم کر دیا جائے، تاہم اس حوالے سے یونین کے رکن ممالک میں ابھی تک کوئی حتمی اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔

گھڑیا آگے

مزید :

صفحہ آخر -