بلوچستان کے 33اضلاع میں انسداد پولیو مہم ملتوی، پنجاب، سندھ میں آج سے شروع

بلوچستان کے 33اضلاع میں انسداد پولیو مہم ملتوی، پنجاب، سندھ میں آج سے شروع

  

 کوئٹہ،لاہور،کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 33اضلاع میں 29مارچ (آج)سے شروع ہونے والی 5 روزہ انسداد پولیو مہم ملتوی کردی گئی۔ جبکہپنجاب اور سندھ میں انسداد پولیو مہم آج 29 مارچ سے شرو ع کر دی گئی ہے۔جس کیلئے پولیس ہزاروں اہلکاروں کو ڈیوٹی پر لگا کر سکیورٹی پلان تشکیل دے دیاگیاہے۔پنجاب میں مہم پانچ اپریل جبکہ سندھ میں 4اپریل تک پولیو مہم چلائی جائے گی،اس مہم کے دوران سندھ کے 30 اضلاع میں تقریبا ً90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔والدین سے گزارش ہے کہ آگے بڑھ کر اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، گھر آنے والی ٹیموں سے تعاون کریں اور میڈیا سے گزارش ہے کہ اس کے بارے میں آگاہی فراہم کریں۔پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن.دنیا بھر کے طبی ماہرین اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے بڑے علما کی بھی یہی ہدایت ہے کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔

انسداد پولیو مہم 

مزید :

صفحہ آخر -