مریم صفدر کواب اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہو گیا ہوگا، مسرت چیمہ

 مریم صفدر کواب اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہو گیا ہوگا، مسرت چیمہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں گھمسان کی جنگ جاری ہے اوراتحاد میں شامل جماعتیں ایک دوسر ے کوچاروں شانے چت کرنے میں مصروف ہیں، مریم صفدر کواب اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہو گیا ہے۔انہو ں نے کہا کہ ہم آج بھی یہی چاہتے ہیں کہ اپوزیشن راہ راست پر آ جائے۔ مولانافضل الرحمان نے تحریک اور لانگ مارچ کے نام پر پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سے جومال جمع کیا تھا اب ان سے واپسی کا تقاضا کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ان کی طبیعت ناسازہو گئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حالت ہارے ہوئے جواریے جیسی ہے جس کی سب کچھ لٹانے کے بعد بھی تسلی نہیں ہو رہی۔ آج تومسلم لیگ (ن) کے اندرموجود لوگ مریم صفدر کی قیادت سے پناہ مانگ رہے ہیں۔یہ اطلاعات ہیں کہ مریم صفدر کے استاد کے طور پر پہچان رکھنے والا شخص مسلم لیگ (ن) سے بدلہ لے رہا ہے۔

مسرت چیمہ

مزید :

صفحہ آخر -