اسلام آباد پولیس کے تمام افسران کو گاڑیوں سے کالے پیپر اتارنے کا حکم

  اسلام آباد پولیس کے تمام افسران کو گاڑیوں سے کالے پیپر اتارنے کا حکم

  

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد پولیس کے تمام افسران کو پولس گاڑیوں سے کالے پیپر اتارنے کا حکم دیدیا۔ اتوار کو آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو کالے پیپر تین دن کے اندر اترنیکا حکم نامہ جاری کردیا۔شہریوں سے بھی تین دن کے اندر کالے پیپر گاڑیوں سے اترنے کی درخواست کی گئی۔تین دن کے بعد ٹریفک پولیس کو کالے پیپر لگی گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کا حکم  دیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن نے کہاکہ ہم قانون کے رکھوالے ہیں، قانون پر عمل درآمد کروانے سے پہلے خود اس پر عمل کرنا ہوگا۔ آئی جی نے کہاکہ پولیس افسران اور شہری سب پر قانون کا برابر اطلاق ہوتا ہے۔

اسلام آباد پولیس

مزید :

صفحہ آخر -