ملک میں 8ہزار سے زائد 10سال کی بچیوں میں کورونا وائرس تشخیص ہوا: وزارت صحت

ملک میں 8ہزار سے زائد 10سال کی بچیوں میں کورونا وائرس تشخیص ہوا: وزارت صحت

  

  اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں 10 سال تک کی عمر کے لڑکے اور لڑکیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس کے مطابق ملک میں 8 ہزار سے زائد 10 سال کی بچیوں میں کورونا وائرس ہوا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارت صحت نے کہا کہ ملک میں اب تک دس سال تک کی 8420 لڑکیوں کو کورونا وائرس ہوا ہے،، اب تک دس سال تک کے 12 ہزار 336 لڑکے  بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔وفاقی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک کورونا سے دس سال تک کے 17 بچوں کا انتقال ہوا۔ وزارت صحت کے مطابق اب تک 20 سال تک کی 22 ہزار 537 لڑکیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص پائی گئی۔وفاقی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک 20 سال تک کے 32 ہزار 790 لڑکوں کو کورونا  وائرس ہوا۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک کورونا سے بیس سال تک 52 لڑکے اور لڑکیوں کا انتقال ہوا۔

وزارت صحت

مزید :

صفحہ آخر -