فیاض الحسن چوہان کا فضل الرحمن، مریم نواز کیلئے نیک تمناؤں کااظہار

 فیاض الحسن چوہان کا فضل الرحمن، مریم نواز کیلئے نیک تمناؤں کااظہار

  

لاہور(آئی این پی) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ پاک بیگم صفدر اعوان اور مولانا فضل الرحمان کو صحت کاملہ عاجلہ نصیب فرمائے۔وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مولانا فضل الرحمان اور بیگم صفدر اعوان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک بیگم صفدر اور مولانا فضل الرحمان کو صحت کاملہ عاجلہ نصیب فرمائے۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ صحت و تندرستی کی نعمت ہو تو سیاست سمیت سب کچھ ہے۔ اللہ پاک تمام سیاستدانوں کو صحت کی نعمت سے مالا مال فرمائے۔

فیاض چوہان

مزید :

صفحہ آخر -