شیخوپورہ، بس ٹرالر سے ٹکرا گئی، 2کمسن بھائیوں سمیت 8افرا د جاں بحق، متعدد زخمی 

  شیخوپورہ، بس ٹرالر سے ٹکرا گئی، 2کمسن بھائیوں سمیت 8افرا د جاں بحق، متعدد ...

  

 شیخوپورہ،مریدکے،کالاشاہ کاکو، فیروز والا (بیورو رپورٹ،نامہ نگار،نمائندہ پاکستان)علی الصبح گوجرانوالہ روڈ سادھوکے سٹاپ کے قریب صادق آباد سے سیالکوٹ جانے والی مسافر بس بے قابو ہو کر ٹرالر سے ٹکراکر قلابازیاں کھاتیں ہوئی الٹ گئی حادثہ کے نتیجہ میں 2کمسن بھائیوں سمیت 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ درجن سے زائد مسافر شدید زخمی ہوگئے ٹریفک حادثہ کے بعد جی ٹی روڈ کی ٹریفک معطل ہوگئی جس کی بحالی کے لیے ڈی ایس پی ٹریفک اورانکی ٹیم نے ٹریفک کو بحال کروایا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیوہسپتال مریدکے کے ایمرجنسی میں منتقل کردیا گیا جن میں سے تین شدید زخمیوں کو لاہور کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ریسکیواہلکاروں کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کانتیجہ تھا،جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت 3سالہ محمد عمیر،محمد زبیر1سالہ خاتون صائمہ بی بی اورنامعلوم40سالہ شخص کی لاشوں کو گاڑی کے نیچے سے نکال کر متعلقہ پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا جبکہ ہولناک ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والوں،جعفر،تنویر،اللہ دتہ،غلام محی الدین،فضل حسین،محمد امین،شاکر،زوار،محمد شان،نصرت بی بی،مجید اور لطیف وغیرہ شامل ہیں جن میں سے تین زخمیوں کی حالت خطرئے میں بیان کی جاتی ہے پولیس کے مطابق حادثہ کا شکار گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا گیا اور معطل ٹریفک کو بحال کردیا گیا،ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ کے بعد ڈرائیورجائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے،ہولناک ٹریفک حادثہ کی تفصیلات اعلیٰ حکام کو بھی پہنچادی گئی ہیں۔

ٹریفک حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -