10لاکھ کے قرضے پر ماہانہ قسط 6ہزار سے زائد ہو گی، گورنر سٹیٹ بینک

    10لاکھ کے قرضے پر ماہانہ قسط 6ہزار سے زائد ہو گی، گورنر سٹیٹ بینک

  

 کراچی(آئی این پی)گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی اسکیم کے تحت قرض کے لیے شرائط کو مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا عام طور پر 10لاکھ کے قرضے پر ماہانہ قسط 11ہزار بنتی ہے، لیکن وزیر اعظم اسکیم میں قرضے کی قسط 6ہزار سے کچھ ہی زائد ہے،رضا باقر نے کہا وزیر اعظم کی اسکیم کے تحت محنت کش طبقے کو آسان قرضے دے رہے ہیں، شرائط میں مزید آسانی کر دی گئی ہے، ملک میں اسٹیٹ بنک کے 16 دفاتر ہیں، اور ہر برانچ میں ہیلپ ڈیسک بنا دیا گیا ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا وزیر اعظم کا وژن ہے کہ تعمیرات اور ہاؤسنگ انڈسٹری آگے بڑھے، اس لیے اب آسان شرائط پر بینکوں سے قرضے مل رہے ہیں، ماضی میں ہاؤسنگ کے سیکٹر پر توجہ نہیں دی گئی،انھوں نے کہا ہاؤسنگ سیکٹر کے لیے چند ماہ میں بینکوں نے 42 ارب سے قرضے بڑھائے ہیں، اس میں اب تک 40ارب کی درخواستیں آ چکی ہیں۔

گورنر سٹیٹ بینک

مزید :

صفحہ آخر -