ایران غیرقانونی سرحد عبور کرنیوالے113پاکستانی  حکام کے حوالے کردیئے 

    ایران غیرقانونی سرحد عبور کرنیوالے113پاکستانی  حکام کے حوالے کردیئے 

  

تفتان(آن لائن) ایرانی سیکورٹی فور سز نے کارروائی کرتے ہوئے 113پاکستانی باشندوں کو گرفتار کر کے تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا ہے تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طریقے سے ایران  جانے والے 113 پاکستانی باشندوں کو ایران کے سیکورٹی فورسز نے مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا جوکہ بغیر سفری دستاویزات کے سفر کر رہے تھے گرفتار قیدیوں میں خیبر پختون خواہ15،پنجاب 82، بلوچستان 02،سندھ 01 اور آزاد کشمیر 13 شامل تھے اور جبکہ 29 افراد کے پاس پاکستانی قومی شناختی کارڈ نہیں تھا جنہیں لیویز انتظامیہ نے واپس ایران کے حوالے کیا راہداری گیٹ پر محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف کی جانب سے ان کی اسکریننگ بھی کی گئی لیویز ذرائع کے مطابق یہ تمام پاکستانی بہتر روزگار کے لیے ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے ابتدائی کاروائی کے بعد تمام گرفتار پاکستانیوں کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔

پاکستانی

مزید :

صفحہ آخر -