پاکستان میں ہالینڈ کی سرمایہ کاری 114ملین ڈالر تک پہنچ گئی

  پاکستان میں ہالینڈ کی سرمایہ کاری 114ملین ڈالر تک پہنچ گئی

  

 اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان میں ہالینڈ کی براہ راست سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈکی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری  مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں پاکستان میں ہالینڈکی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 113.7 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جس میں منفی 4.1 ملین ڈالرکی پورٹ فولیوسرمایہ کاری شامل ہے، یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 49.21 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ہالینڈ نے پاکستان میں مجموعی طورپر76.2 ملین ڈالرکی براہ راست سرمایہ کاری کی تھی جس میں 2.7 ملین ڈالرکی پورٹ فولیوسرمایہ کاری شامل ہے۔فروری 2021 میں پاکستان میں ہالینڈ کی براہ راست سرمایہ کاری کاحجم منفی4.3 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔

مزید :

کامرس -