رواں مالی سال کی پہلی ششماہی، جنرل ٹائرز کی سیلز میں 41فیصد اضافہ

      رواں مالی سال کی پہلی ششماہی، جنرل ٹائرز کی سیلز میں 41فیصد اضافہ

  

اسلام آباد(اے پی پی)رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران جنرل ٹائرز کی سیلز میں 41فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر2020 کے دوران جنرل ٹائزر کی سیلز 6.45ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر2019 کے دوران سیلز کا حجم 4.56ارب روپے  رہا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ میں کمپنی کی سیلز میں 1.89ارب روپے یعنی 41فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کی سیلز میں اضافہ کے نتیجہ میں رواں مالی سال کے دوران جنرل ٹائرز کی بعد از ٹیکس آمدنی بھی 406ملین روپے تک پہنچ گئی۔

 گذشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کیلئے کمپنی کو 29.4ملین روپے خالص منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 376.6ملین روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -