مال برداری اورانشورنس اخراجات کے حجم میں اضافہ 

مال برداری اورانشورنس اخراجات کے حجم میں اضافہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.55فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری 2021 تک کی مدت میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کا حجم 849.79 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.55 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کاحجم 768.69 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

مزید :

کامرس -