بلوچستان کے گیم چینجر ضلع گوادر میں یوم پاکستان کی شاندار تقریب

  بلوچستان کے گیم چینجر ضلع گوادر میں یوم پاکستان کی شاندار تقریب

  

لاہور(نیو زرپورٹر)پاکستان بھر اور بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے یوم پاکستان جوش وجذبے سے منایا اسی طرح بلوچستان کے گیم چینجرضلع گوادر میں گوادرڈویلپمنٹ اتھارٹی نیکورونا کی صورتحال میں تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ یوم پاکستان کی منفرد تقریب منعقد کی۔اس موقع پر گوادراسٹیڈیم اور اس کے عقب میں واقع پہاڑکو پاکستانی جھنڈے کے رنگوں والے برقی قمقوں سے مزین کیاگیا۔چاروں طرف حرکت کرتی ہوئی سبز وسفید رشنیوں کے ساتھ قومی ترانوں نیاور سجاوٹ نے ماحول پر سحر طاری کئے رکھا۔ گوادر ڈویلپمنٹ اتھاٹی کے ڈائریکٹرجنرل شاہ زیب خان کاکڑ نیاپنے خطاب میں تحریک قیام پاکستان پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 23مارچ 1940کوبرصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے علیحدہ وطن کے قیام فیصلہ کیا اور علامہ محمد اقبال کے افکار اور بابائے قوم محمد علی جناح کی قیادت میں سات سال کے مختصر عرصے میں پرامن جدوجہد کے ذریعے پاکستان کی صورت میں عظیم مقصد حاصل کرلیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے اور اس ملک کی تعمیر وترقی ہماری ذمہ داری ہے۔گوادرکا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مشترکہ اقتصادی راہداری منصوبے میں گوادر بندرگاہ کومرکزی حیثیت حاصل ہیجبکہ سی پیک کے تحت جاری منصوبے پاکستان سمیت پورے خطے کی تقدیربدل دیں گے۔تقریب کو مقامی اور غیرملکی سیاحوں نے بے حد سراہا۔اس موقع پر پاکستان کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

مزید :

کامرس -