کھجور کے باغبانوں کو زر پاشی کے عمل پر خصوصی توجہ کی ہدایت
فیصل آباد (اے پی پی)فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں شجر کاری کے فروغ کیلئے محکمہ جنگلات کی جانب سے ایکسٹینشن اینڈ ریسرچ ونگ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو کسانوں کو ان کے رقبوں پر شجر کاری کیلئے 2روپے کی رعائتی قیمت پر فی پودا فروخت کرنے میں مدد اور شجر کاری کرنے کیلئے تکنیکی معاونت بھی فراہم کرے گا۔ ڈویژنل فاریسٹ آفیسرفیصل آباد ندیم بٹ نیگزشتہ روز اے پی پی کوبتایا کہ اس سلسلہ میں ضلع فیصل آباد اور تحصیلوں میں مجموعی طور پر 11نرسریوں جن میں سے سٹی فیصل آباد میں 4،جڑانوالہ فاریسٹ ڈویژن میں 4 اور سمندری فاریسٹ رینج میں 3 نرسریوں میں پولی تھین کی تھیلیوں میں موسم بہار کی شجر کاری مہم اور وزیر اعظم کے 10بلین ٹری سونامی پروگرام کیلئے 8لاکھ 81ہزار 500 پودے فروخت کیلئے رکھے گئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ضلع فیصل آباد فاریسٹ سب ڈویژن میں گٹ والا پارک میں قائم کردہ نرسری میں ایک لاکھ 46ہزار،فاریسٹ سب ڈویژن ناولٹی پل فیصل آباد کی نرسری میں ایک لاکھ 44ہزار، فیصل آباد فاریسٹ سب ڈویژن سکندر پل والی نرسری میں ایک لاکھ 49ہزار،فیصل آباد فاریسٹ سب ڈویژن کی سمندری روڈ بائی پاس والی میں 8ہزار جبکہ جڑانوالہ فاریسٹ سب ڈویژن میں چکو مور میں 30ہزار،چکو راک میں 40ہزار،کپی پلانٹیشن زون میں 35ہزار،لوئر گوگیرہ برانچ میں 42ہزار اور سمندری فاریسٹ رینج کے سمندری ہیڈ کوارٹر میں ایک لاکھ 13ہزار 500،جمڑیل جھال میں 87ہزار،مامونکانجن بورالابرانچ میں 87ہزار تھیلی دار پودے عوام کو 2 روپے کی رعائتی نرخوں پر فروخت کیلئے رکھے گئے ہیں۔