ملک میں ٹی وی سیٹوں کی پیداوار میں کمی کا رحجان

  ملک میں ٹی وی سیٹوں کی پیداوار میں کمی کا رحجان

  

اسلام آباد  (اے پی پی) ملک میں ٹی وی سیٹوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پرکمی کارحجان دیکھنے میں آیا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک میں ٹی وی سیٹوں کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر44.42 فیصداورسالانہ بنیادوں پر40.58 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجنوری 2021 تک کی مدت میں ملک میں 124,826 یونٹس ٹی وی سیٹوں کی پیدوارریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40.58 فیصدکم ہے۔

، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 210,064 یونٹس ٹی وی سیٹوں کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی، جنوری 2021 میں ملک میں 16,500یونٹس ٹی وی سیٹوں کی پیداوارہوئی، گزشتہ سال جنوری میں ملک میں 29,689 یونٹس ٹی وی سیٹوں کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی، واضح رہے کہ جاری مالی سال کے دوران ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر9.13 فیصد اورسالانہ بنیادوں پر7.85 فیصداضافہ ہواہے۔

مزید :

کامرس -