موسم گرماکی سبزیوں کی کاشت مکمل کرنے کی ہدایت

موسم گرماکی سبزیوں کی کاشت مکمل کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(اے پی پی) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو موسم گرماکی سبزیوں کی کاشت رواں ہفتہ کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار کالی توری، بھنڈی توری، بینگن، ٹماٹر، سبز مرچ، شملہ مرچ، تر، کھیرے،کریلے، گھیاکدو، چپن کدوکی کاشت رواں ہفتہ میں مکمل کرلیں نیز ٹماٹر و مرچ کی کاشت بذریعہ پنیری کی جائے۔پنیری کو پٹڑیوں پر کاشت کیاجائے جبکہ کریلے، گھیاکدو، چپن کدو، گھیاتوری، تر، کھیرے کی کاشت پٹڑیوں کی ایک جانب اور بھنڈی توری کی کاشت پٹڑیوں کی دونوں جانب کرکے بہتر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔

مزید :

کامرس -