پلاسٹک مصنوعات کی قومی برآمدات میں 7.22 فیصد اضافہ 

پلاسٹک مصنوعات کی قومی برآمدات میں 7.22 فیصد اضافہ 

  

اسلام آباد  (اے پی پی) جاری مالی سال میں پلاسٹک مصنوعات کی قومی برآمدات میں 7.22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان،پی بی ایس کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں جولائی تا فروری 21-2020 کے دوران برآمدات کا حجم 209.534 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا فروری 20-2019 کے دوران پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات سے 195.421 ملن ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران پلاسٹک مصنوعات کی قومی برآمدات میں 14.113 ملین ڈالر یعنی 7 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق بالحاظ بھی پلاسٹک میٹریلز کی برآمدات 19.33 فیصد بڑھ گئیں اور برآمدات ایک لاکھ 83 ہزار 165 میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 2 لاکھ 18 ہزار 384 میٹرک ٹن تک بڑھ گئیں۔

۔ادھرفروری 2020 کے مقابلہ میں فروری 2021 کے دوران برآمدات میں 17.24 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور برآمدات کا حجم 28.537 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 23.616 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں۔ دوسری جانب جنوری 2021 کے مقابلہ میں فروری 2021 کے دوران پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات 9.91 فیصد بڑھ گئیں۔ واضح رہے کہ جنوری 2021 میں برآمدات کا حجم 21.486 ملین ڈالر رہا تھا جو فروری 2021 کے دوران 23.616 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔

مزید :

کامرس -