ایف آئی اے کا شوگر سٹہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، 11ارکان گرفتار، ترین، شمیم، کنجوانی، اسلم بھلی، گروپ 30مار چ کو ریکارڈ سمیت طلب

  ایف آئی اے کا شوگر سٹہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، 11ارکان گرفتار، ترین، شمیم، ...

  

 کراچی(سٹاف رپورٹر،این این آئی) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) نے شوگر سٹہ مافیا کے 7ارکان کو گرفتار کرلیاہے،ملزمان کے بینک اکاؤنٹس منجمد اور دیگر دستاویزات ضبط کر لی گئیں ہیں،ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ، اکاؤنٹس چھپانے اور بے نامی اکاؤنٹس کی تحقیقات کی جارہی ہیں،گرفتار ملزمان کااتوارکو ایف آئی اے عدالت سے ریمانڈ حاصل کرلیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی نے شوگر سٹہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ کراچی کے اطراف میں شوگر سٹہ مافیا کی سرگرمیوں کے بارے میں  آگاہی کے نتیجے میں ایف آئی اے، کمرشل بینک سرکل کراچی کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر فہد خواجہ کی نگرانی میں چھاپے مارے گئے۔ کارروائی کے دوران7 بروکر دیال داس، سنتوش کمار اور راج کمارسمیت دیگر کوگرفتارکرلیاگیاہے۔ساتوں ملزمان شوگر سٹہ مافیا میں ملوث ہیں، ملزمان نے مجرمانہ کارروائیوں کیلیے سوشل میڈیا فورمز اور جعلی بینک اکاؤنٹس کا استعمال کیا۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ترجمان نے کہاکہ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے سی بی سی کراچی نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ الزام نمبر 04/2021 اور 05/2021 کی دو الگ الگ ایف آئی آر درج کی ہیں ایف آئی اے  لاہورکے کمرشل بینکنگ سرکل نے شوگر سٹہ مافیا کے تین ارکان کی گرفتاری کے بعد مزید 4 افراد کو سے گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ملزمان شوگر سٹہ مافیا میں ملوث ہیں، ملزمان نے مجرمانہ کارروائیوں کے لیے سوشل میڈیا فورمز اور جعلی بینک اکاونٹس کا استعمال کیا۔ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمان کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے چالیس شوگر سٹہ بازوں کو طلبی کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے انہیں مکمل دستاویزات کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔نجی ٹی وی نے ایف آئی اے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مکمل چھان بین کے بعد شریف، شمیم، کنجوانی گروپ کے اسلم بھلی کو 30 مارچ کو مکمل دستاویزات کے ساتھ طلب کرلیا گیا ہے اسی طرح جے ڈی ڈبلیو کے ملک عباد کو بھی تیس مارچ کا نوٹس بھجوایا گیا ہے۔جے ڈی ڈبلیو کے ملک ماجد کو اکتیس مارچ کو طلب کیا گیا ہے اسی روز مستنصر گوگی، رمضان و العربیہ شوگر گروپ کو بھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ شیخ عامر،چوہدری شوگر گروپ کو یکم اپریل کو طلب کیا گیا ہے جبکہ آر وائی کے شوگر گروپ کے اسد بھایا کو بھی دو اپریل کو ایف آئی اے لاہور میں طلب کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق شوگر سٹہ مافیا ارکان کو تیس مارچ کیلئے ایف آئی اے لاہور آفس میں طلبی کے نوٹس بھی جاری کئے گئے ہیں اس کے علاوہ ایف آئی اے نے ایف بی آر، بینکس اورمنی چینجرز سے بھی ریکارڈ طلب کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر سٹہ بازوں کو تمام ذاتی و کاروباری بینک اکاؤنٹس کی فہرست ساتھ لانے کا حکم دیا گیا ہے اس کے علاوہ تمام بے نامی اکا ؤ نٹس کی فہرست بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئیں ہیں۔ایف آئی اے نے واضح کیا کہ ایف بی آر، ایمنسٹی میں ظاہر فیملی، بے نامی اثاثہ جات کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ شوگر سٹہ بازوں کو ایک سال میں اندرون،بیرون ملک کی ٹی ٹیز کی فہرست لانے کا حکم دیا گیا ہے۔طلبی نوٹس پر متنبہ کیا گیا ہے کہ عدم حاضری،عدم تعاون کی صورت میں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ایف آئی اے نے چینی  سٹہ مافیا کے خلاف بائیو ڈیٹا رپورٹ تیار کرلی،سٹہ مافیا واٹس ایپ کے ذریعے 69 روپے کلو والی چینی90 روپے میں فروخت کرتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے17 ہزار 500 صفحات پر مشتمل سٹہ مافیا کے خلاف بائیو ڈیٹا رپورٹ تیار کر لی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سٹہ مافیا نے 110، بیلن روپے کا فراڈ کیا۔ ایف آئی اے ذرائع نے  بتایا کہ سٹہ مافیا نے تین واٹس ایپ گروپ بنائے ہوئے تھے، ان گروپس میں پاکستان شوگر گروپ، دوسرا شوگر مرچنٹ گروپ اور تیسرا شوگر ٹریڈ گروپ تھا۔ ایف آئی کی رپورٹ کے  مطابق سٹہ مافیا ان تینوں گروپس کے ذریعے چینی بحران اور قیمتوں کا اتار چڑھا کرتا تھا، انہوں نے چینی کی مقررہ قیمت سے کئی گنا زیادہ قیمت پر فروخت کی، اور 69 روپے کلو والی چینی90 روپے میں فروخت کرتے رہے، سٹہ مافیا انہی تینوں واٹس ایپ گروپ کے ذریعے ملک بھر میں چینی اپنے ریٹس پر فروخت کرتے رہے۔

چینی مافیا

مزید :

صفحہ اول -