عمران خان کی طبیعت بہتر، ڈاکٹر فیصل کا کام شروع کرنے کا مشورہ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا سے صحت یاب ہو رہے اور ان کے لیب پیرامیٹرز بھی مستحکم ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آئندہ چند دنوں میں دوبارہ کام شروع کر سکتے ہیں۔ڈاکٹرفیصل سلطان نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے وزیراعظم کو یہ مشورہ قومی وبین الاقوامی گائیڈلائنز کو مد نظر رکھ کر دیا ہے۔سینیٹر فیصل جاوید نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ وزیراعظم عمران خان تندرست و تواناہیں، اللہ تعالی سب کو صحت عطا فرمائے،اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیں۔
ڈاکٹر فیصل مشورہ