نوابشاہ میں شدید گرمی،کراچی  میں کل سے ہیٹ ویو کی پیشگوئی

   نوابشاہ میں شدید گرمی،کراچی  میں کل سے ہیٹ ویو کی پیشگوئی

  

  نواب شاہ،کراچی (آئی این پی)نواب شاہ اور گردنواح میں شدید گرمی کا راج ہے جہاں درجہ حررات 42ڈگری تک پہنچ گیا۔گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی نواب شاہ شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا ہے، درجہ حررات 42 ڈگری تک پہنچے کے باعث کاروباری اور تجارتی مراکز میں سناٹا چھایا ہوا ہے۔سخت گرمی کے باعث سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔ادھرکراچی میں 30 مارچ کے بعد سے ہیٹ ویو کی پیشگوئی کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں گرم موسم میں 30 مارچ کے بعد سے ہیٹ ویو کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔کراچی میں دوران ہیٹ ویو شہریوں کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ہیٹ ویو کے دوران شہری صبح 11 بجے سے شام پانچ بجے تک باہر نکلنے سے گریز کریں۔

گرمی

مزید :

صفحہ اول -