افغانستان سے پھر جارحیت، پاکستانی علاقہ پر مارٹر گولے فائر، ایک شخص زخمی 

     افغانستان سے پھر جارحیت، پاکستانی علاقہ پر مارٹر گولے فائر، ایک شخص ...

  

 باجوڑ(آ ئی این پی)افغانستان صوبہ کنڑ سے ایک بار پھر جارحیت، پاکستانی علاقہ پر مارٹر گولے فائر، ایک شخص زخمی ہو گیاتفصیلات کے مطابق افغانستان صوبہ کنڑ سے ایک بار پھر جارحیت، پاکستانی علاقہ پر مارٹر گولے فائر، ایک شخص زخمی ہوا۔  باجوڑ پولیس کے ڈی ایس پی گلزر خان کے مطابق ضلع باجوڑ میں افغان سرحد کے قریب واقع تحصیل ماموند علاقہ لغڑئی میں آگرے، ایک مارٹر گولہ کھیت میں جبکہ دوسرا مارٹر گولہ مقامی آبادی پر جاگرا، گھر پر گرنے والے گولہ میں ایک شخص تاج محمد زخمی ہوگئے، واقعہ کیخلاف مقامی لوگوں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ باجوڑ پولیس کے مطابق زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

افغان مارٹر حملہ

مزید :

صفحہ اول -