ہارٹ آف ایشیا ء کانفرنس کل دوشنبے میں ہوگی،شاہ محمود پاکستان کی نمائندگی کرینگے

 ہارٹ آف ایشیا ء کانفرنس کل دوشنبے میں ہوگی،شاہ محمود پاکستان کی نمائندگی ...

  

  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  ہارٹ آف ایشیا کانفرنس(کل) 30 مارچ کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہوگی جب کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ کانفرنس کا وسیع ایجنڈا ہے جس معیشت تجارت رکن ممالک میں رابطوں سمیت متعدد ایشوز شامل ہیں جبکہ سفارتی حلقے پاک بھارت وزرائے خارجہ کی غیر متوقع ملاقات کی جانب توجہ لگائے ہوئے ہیں۔اعلی سفارتی حکام کا کہنا ہے دوشنبے میں ہارٹ آف ایشیا وزرا ے خارجہ لیول کی کانفرنس اہمیت اختیارکرسکتی ہے، پاک بھارت وزرائے خارجہ کی کوئی اچانک ملاقات سمت کا تعین کر دے گی کہ پاکستان بھارت تعلقات کس طرف جائیں گے۔

ہارٹ آف ایشیا

مزید :

صفحہ اول -