الیکشن کمیشن نے این اے 75 ضمنی انتخاب کیلئے سخت سکیورٹی پلان تیار کرلیا

الیکشن کمیشن نے این اے 75 ضمنی انتخاب کیلئے سخت سکیورٹی پلان تیار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے این اے 75 ضمنی انتخاب کیلئے سخت سکیورٹی پلان تیار کرلیا، ضمنی الیکشن اب فوج کی سکیورٹی میں کرایا جائیگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق این اے 75 ڈسکہ کے ریٹرننگ افسر نے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں انہوں نے ضمنی انتخاب کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی سفارش کی ہے۔الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کی درخواست کو منظور کرلیا ہے اور فیصلہ کیا کہ جتنے بھی پولنگ اسٹیشنز پر سپریم کورٹ ری پول کا حکم دے گی اس کی روشنی میں سکیورٹی پلان پر عملدرآمد ہوگا، حکومت کو فوج اور رینجرز تعینات کرنے کے لئے مراسلہ بھجوایا جائیگا۔
سکیورٹی پلان

مزید :

صفحہ اول -