وزیر اعلیٰ سردارعثمان بزدار کی ہولی  کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد 

    وزیر اعلیٰ سردارعثمان بزدار کی ہولی  کے تہوار پر ہندو برادری کو ...

  

 لاہور(خصوصی رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہولی کا تہوار بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دیتا ہے۔ خوشیوں کے تہوار مل کر منانے سے یگانگت، محبت اور باہمی تعلقات کو فروغ ملتا ہے۔ اگر ہم ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونگے تو بھائی چارے، محبت اور امن کا پیغام عام ہو گا۔ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور مذہبی آزادی حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوبرادری سمیت تمام اقلیتیں پاکستان کے برابر کے شہری ہیں۔پاکستان میں بسنے والے مسلمان، سکھ، ہندو،مسیحی، پارسی سمیت تمام مذاہب کے لوگ اس ملک کے شہری ہیں۔پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری نے ملک کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری ہمارے لئے قابل احترام ہے۔ 

مبارکباد

مزید :

صفحہ اول -