عمران نے چینی کی مد میں ماہانہ 40ارب کا ڈاکہ ڈالا، عوام ووت کی طاقت سے بد لہ لیں: مسلم لیگ (ن)

  عمران نے چینی کی مد میں ماہانہ 40ارب کا ڈاکہ ڈالا، عوام ووت کی طاقت سے بد لہ ...

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخواکے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کراچی میں امن قائم کیا،نواز شریف نے ملک کو سڑکیں دیں،جب ہماری حکومت تھی تو اشیائے خورد نوش عوام کی دسترس میں تھی،آج عمران خان کے دور میں عوام کا حال سب کے سامنے ہے،عوام این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں شیر پر مہر لگا کر عمران خان سے بدلہ لیں۔وہ گزشتہ شب این اے 249 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی انتخابی  مہم کے حوالے سے منعقدہ جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ امیر مقام نے کہا کہ اس حلقے کی عوام نے عام انتخابات میں شہباز شریف کو ووٹ دیا۔جب ہماری حکومت تھی تو اشیائے خورد نوش عوام کی دسترس میں تھی۔آج عمران خان کے دور میں عوام کا حال سب کے سامنے ہے۔عوام ضمنی انتخاب میں شیر پر مہر لگا کر عمران خان سے بدلہ لیں۔عمران خان نے کراچی والوں سے بہت وعدے کیے جو وفا نہیں ہوئے۔ووٹ کی طاقت سے بدلہ لیں۔انہوں نے کہا کہ جو نواز شریف سے پیار کرتا ہے تو وہ مفتاح اسماعیل کو ووٹ دیں۔مفتاح اسماعیل نواز شریف کی چوائس ہے۔مفتاح کی جیت نواز شریف کی جیت ہوگی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اور اس کا ٹولہ جھوٹ اور منافقت کرتا ہے میں آپ سے وعدہ لیتا ہوں کہ جب ڈبے کھلیں گے تو بیلٹ پیپر پر صرف شیر ہی شیر پر مہر ہوگی۔مفتاح اسماعیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ فیصل واوڈا تین سال سے عدالت سے بھاگتا رہا۔جب نااہلی کی بات ہوئی تو استعفادیدیا۔فیصل واوڈا نے حلقے کی عوام سے بھی جھوٹ بولا۔عوام بتائیں کیا فیصل واوڈا نے حلقے میں ترقیاتی کام کروائے تحریک انصاف کی حکومت جھوٹ پر قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ن لیگ کی حکومت تھی تو مہنگائی کا یہ عالم نہیں تھا۔عمران خان چینی کی مد میں ماہانہ چالیس ارب روپے کا ڈاکہ ڈالتا ہے موجودہ حکمرانوں کو شرم آنی چاہیے۔

مسلم لیگ (ن)

مزید :

صفحہ اول -